لاک ڈاون میں نرمی

مخصوص شرائط کے ساتھ لاک ڈاون میں نرمی وقت کا تقاضا ہے،علیم خان

لاہور (عکس آن لائن) وزیر خوراک پنجاب عبد العلیم خان نے کہا کہ مخصوص شرائط کے ساتھ لاک ڈاون میں نرمی وقت کا تقاضا ہے،حکومتی پالیسی پر 82 فیصد شہریوں کا اظہار اطمینان خوش آئند ہے،حکومتی حمایت میں ایک ماہ میں 22 فیصد لوگوں کی رائے مثبت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی سینئر وزیر عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ کرونا سے نمٹنے کے لیے وفاق اور پنجاب نے بہترین پالیسی اپنائی،مخصوص شرائط کے ساتھ لاک ڈاون میں نرمی وقت کا تقاضا ہے۔وزیر خوراک پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم نے مشکل حالات میں دانشمندی سے کام لیا،وفاق اورپنجاب کی بہترین حکمت عملی اپنانے پرحالات کنٹرول میں رہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کا پہیہ چلانے کے لیے لاک ڈاو¿ن نرمی لانا ضروری ہے،ان حالات میں بھی پاکستانی برآمدات میں 2.5 فیصد اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں