پانی لگانے کی ہدایت

محکمہ زراعت کی گندم کے کاشتکاروں کو پانی لگانے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے گندم کے کاشتکاروں کو پہلا پانی جھاڑ کی حالت میں ‘دوسرا پانی گوبھ کی حالت میں اورتیسرا پانی دودھیا حالت میں لگانے کی ہدایت کی ہے جبکہ زمینداروں‘ کاشتکاروں ‘کسانوں کو کہاگیاہے کہ وہ گندم کی بمپرکراپ کے حصول اور فصل کو ہرقسم کی بیماریوں سے بچانے کے لئے گندم کی فصل پر دوپہرکے وقت ٹی جیٹ نوزل کے ذریعے سپرے یقینی بنائیں اور فصل میں موجود جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں کیونکہ جڑی بوٹیاں گندم کی پیداوارکو42فیصد تک نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)محمدنویدامجد بتایا کہ گندم کی فصل کو تین مراحل میں پانی دیناضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی اس لئے بھی ضروری ہے کہ اگر جڑی بوٹیوں کا بیج ایک سال پک جائے تو یہ 7سال تک متواتر اتنا اور فصل کو نقصان پہنچاتارہتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں