میاں نواز شریف

محکمہ داخلہ پنجاب کامیاں نواز شریف کو 3روز میں میڈیکل رپورٹس دوبارہ بھیجنے کا مراسلہ

لاہور (عکس آن لائن)محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھ دیا گیا، خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف3روز کے اندر اپنی میڈیکل رپورٹس دوبارہ سے بھیجیں، پچھلی میڈیکل رپورٹ نا مکمل تھیں جس پر میڈیکل بورڈ حتمی رائے قائم نہیں کر سکتی ہے۔

جمعرات کو محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا کہ 3فروری تک میڈیکل رپورٹس جمع کرا دی جائیں تا کہ مجاز اتھارٹی اور پنجاب حکومت کی جانب سے قائم سرکاری میڈیکل بورڈ بھی اس رپورٹ کا جائزہ لے سکیں جبکہ پہلے بھیجی گئی نواز شریف کی رپورٹس کا میڈیکل بورڈ نے جائزہ لے لیا ہے اور اس رپورٹ میں حتمی رائے قائم کرنے کےلئے دستاویزات مکمل نہیں تھیں۔محکمہ داخلہ کی جانب سے خط میں نواز شریف کو کہا گیا ہے کہ دوبارہ درخواست کی جاتی ہے کہ صحت سے متعلق مکمل رپورٹس بھیجی جائیں اور نواز شریف کے معالج کو بھی ای میل کے ذریعے رپورٹس بھجوانے کی درخواست کی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں