عمران اشرف

محبت کرنا میری عادت اورضرورت ہے، میں ہر خوبصورت رشتے سے محبت کرتا ہوں اسکو عزت دیتا ہوں’عمران اشرف

لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکار عمران اشرف نے کہا ہے کہ ڈرامہ رقص بسمل ختم ہونے کے بعد لوگوں کو عمران اشرف یاد رہے نہ رہے لیکن موسی ضرور یاد رہ جائے گا۔ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے یہ کردار بہت ہی دل کے ساتھ کیا ہے ،ڈرامہ ختم ہونے کے بعد لوگوں کو عمران اشرف یاد رہے نہ رہے لیکن موسی ضرور یاد رہ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ کردار بتاتا ہے کہ غلطیاں کس سے نہیں ہوتیں، سب سے ہوتی ہیں لیکن ان غلطیوں سے سیکھنا چاہیے اور میرے نزدیک محبت غلطی نہیں ہے، موسی ہیرو ہے، اس کردار کو کرنے سے پہلے میں نے خود کو یہ سمجھ لیا تھا کہ میں پیر قدرت اللہ شہاب کا بیٹا موسی ہوں۔عمران اشرف نے کہا کہ میرے اندر بھی ایک موسی ہے اور محبت کون نہیں کرتا؟ ،ہر کوئی محبت کرتا ہے ،میں نے بھی محبت کی ،محبت کرنا میری عادت ہے، میری ضرورت ہے۔ میں ہر خوبصورت رشتے سے محبت کرتا ہوں اس کو عزت دیتا ہوں، محبت میرے لیے اتنی ہی ضروری ہے جیسے کہ سانس لیناضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں