واشنگٹن ( عکس آن لائن)امریکا نے متنازعہ سمندری علاقوں میں طاقت کے استعمال سے چین کو خبردار کیا ہے اور ساتھ ہی واضح طور پر یہ عندیہ بھی دیا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں چینی سرگرمیاں غیر قانونی ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ خارجہ نے چین کے نئے قانون پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، جس کے تحت چینی کوسٹ گارڈز کو متنازعہ سمندری علاقوں میں قوت استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق چین اس قانون کو اپنے مخالفین کو ڈرانے دھمکانے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔ اسی موضوع پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھی ایک ٹیلی فون کال میں اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ بات چیت میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چائنا میڈیا گروپ کی اہتمام کردہ اقوام متحدہ کی خصوصی نمائش ” تہذیبوں کے درمیان مکالمہ” کی تقریب کا انعقاد
- چینی صدر شی جن پھنگ آستانہ پہنچ گئے
- چین قازقستان تعلقات جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح پر پہنچ چکے ہیں، چینی صدر
- چین، پہاڑی سڑک کے موڑ پر چھپے کاروباری مواقع
- چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے منصوبوں نے قابل ذکر نتائج حاصل کیے ہیں، چینی میڈ یا