جاوید آفریدی

متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے جاوید آفریدی کو اعزازی گولڈن ویزہ جاری ،پہلے پاکستانی بن گئے

دبئی (عکس آن لائن)متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کھیلوں کے ذریعے امن کے فروغ اور بزنس سیکٹر میں نمایاں کارکردگی اور کامیابی حاصل کرنے پر ہائیر پاکستان کے سی ای او اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کو اعزازی گولڈن ویزہ جاری کردیا ہے۔جاوید آفریدی اعزازی گولڈن ویزہ حاصل کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی شہرت یافتہ اخبارخلیج ٹائمز کو خصوصی انٹرویو میں جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے انہیں گولڈن ویزا جاری کیا۔جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر محمد بن راشد آل مکتوم اورابوظبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں جاوید آفریدی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت اور حکمرانوں نے اپنے ملک میں میں تمام شہریوں کا ہمیشہ بھرپو خیال رکھا ہے اور ان کے ویڑن کی وجہ سے متحدہ عرب امارات ترقیوں کی نئی شاہراہوں پر گامزن ہے اور خصوصا کرونا وائرس کی وبا کے دوران بھی یواے ای کی حکومت نے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی وہ بطور پاکستانی دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید بہتر کرنے، بزنس کمیونٹی اور دیگر شعبہ جات میں کوآرڈیشن کے لیے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ جاوید آفریدی نیکہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی کو کو کھیلوں خصوصا کرکٹ کے زریعے کم کیا جاسکتا ہے جاوید آفریدی نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ جب دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہوں تو پاکستان سپر لیگ اور انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیموں کے درمیان میچز کا انعقاد کیا جائے۔جاوید آفریدی نے کہا کہ پشاور زلمی ان کے دل کے بہت قریب ہے۔خیبرپختونخوا میں پیدا ہونے اور یہاں تعلیم حاصل کرنے کی وجہ سے وہ اس صوبے اور پشاور شہر سے بخوبی واقف ہیں اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہاں بسنے والے کیا سوچتے ہیں اور ان کے کیا احساسات ہیں خیبر پختونخوا اور پشاور نے طویل عرصہ دہشت گردی کا سامنا کیا۔ مجھے خوشی پاکستان آرمی اور سیکورٹی فورسز کی قربانیوں سے اب امن قائم ہے اور صورتحال مزید بہتری کی جانب گامزن ہیے اور انشاء اللہ پشاور زلمی اگلے سال اپنے میچزاپنے ہوم گراؤنڈ پشاور میں کھیلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں