نوشہرہ (نمائندہ عکس )صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ متاثرین کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت اقدامات کی رفتار تیز کرے ، پوری قوم دل کھول کر سیلاب زدگان کی امداد کرے ، قوم نے ہمیشہ مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کی داد رسی کی ہے۔بدھ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سیلاب سے متاثرہ علاقے نوشہرہ کا دورہ کیا ،
دورہ کے دوران صدر مملکت کو مردان پل پر ضلعی حکام کی سیلاب سے متعلق بریفنگ دی گئی ،صدرمملکت عارف علوی نے کہا کہ متاثرین کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت اقدامات کی رفتار تیز کرے ، سیلاب متاثرین کی مشکلات کے حل کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں ، انہوں نے کہا کہ پوری قوم دل کھول کر سیلاب زدگان کی امداد کرے ، قوم نے ہمیشہ مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کی داد رسی کی ہے۔