گندم کا بیج

ماہرین زراعت کی کاشتکاروں کو سٹور کرنے سے پہلے گندم کا بیج سیڈ گریڈر سے صاف کروانے کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن) ماہرین زراعت نے گندم کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گندم کا بیج سٹور کرنے سے قبل اسے سیڈ گریڈر سے ذریعے صاف کرا لیں تاکہ اسے ہر قسم کی آلائشوں اور نقصانات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ بیج کے لئے جس کھیت کا انتخاب کیا جائے اسے ہر قسم کی جڑی بوٹیوں سے پاک ہونا چاہیے نیز بیج کیلئے رکھی گئی فصل کی کٹائی اور گہائی کے بعد اسے دوسری گندم سے بھی الگ ذخیرہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کانگیاری او ر ا کھیڑا جیسی بیماریوں سے محفوظ صحت مند بیج بہتر فصل کا ضامن ہو سکتا ہے۔ انہوں نے گندم کا بیج محفوظ کرتے وقت اس پر گندم کی قسم کا نام بھی واضح طور پر درج کرنے کی ہدائت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گندم کا بیج الگ رکھنے کیلئے تھریشننگ سے قبل تھریشر یا کمبائن ہارویسٹر کو بھی اچھی طرح صاف کر لیا جائے تاکہ بیج میں کسی قسم کی نمی یا دیگر اجزاء شامل نہ ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ کاشکار اس سلسلہ میں مزید معلومات ، مشاورت و رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت کے ساتھ ساتھ محکمہ زراعت کی فری ہیلپ لائن پر بھی صبح 8سے شام 8بجے تک مفت کال کر کے معلومات و رہنمائی اور مشاورت حاصل کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں