ماہرہ خان

ماہرہ خان کو فلم سپر سٹار کی عکس بندی کے دنوں کی یاد ستانے لگی

اسلام آباد(عکس آن لائن)اداکارہ ماہرہ خان کو فلم سپر سٹار کی عکس بندی کے دنوں کی یاد ستانے لگی۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر 2019میں ریلیز ہونے والی اس فلم کے گانے غلط فہمی کی سوٹنگ کے دوران کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ وہ نہ صرف اس گانے بلکہ اس فلم کے ہر گانے کو سنتی ہیں اور اس فلم کی عکس بندی کے وقت کو بھی یاد کرتی ہیں ۔ انہوں نے مزید لکھاکہ وہ اپنے مداحوں، اداکار ساتھیوں اور فلم کے تمام عملے کی مشکور ہیں جہنوں نے مل کراس فلم کو کامیاب بنایا اور اتنا پیاد دیا۔انہوں نے مزید کہاکہ وہ موسیقار اذان سمیع خان کا بھی شکریہ ادا کرتی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں