ماہ صیام

ماہ صیام کی آمد پر مکہ مکرمہ کے ٹرانسپوٹروں کی چاندی

مکہ مکرمہ (عکس آن لائن)ماہ صیام کے آتے ہی مکہ معظمہ کے ٹرانسپورٹر اور ٹیکسی ملازمین کے کاروبار بھی چمک اٹھتے ہیں۔ اس بار بھی مکہ معظمہ کے ٹیکسی مالکان اور ٹرانسپورٹ رمضان المبارک کے موقعے پر نمازیوں اور معتمرین کو مسجد حرام اور دیگر مقامات تک آمدو رفت کی سروس دینے کے لیے تیار ہیں۔مکہ معظمہ میں حج وعمرہ، وزٹ کمیٹی، ہوٹلنگ کمیٹی اور سعودی عرب کی سفرو سیاحت کمیٹی کے رکن ھانی علی العمیری نے عرب ٹی وی نے بتایاکہ ماہ صیام کے دوران حرم قدسی میں نمازیوں اور معتمرین کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوجاتا ہے۔ اس بار 50 ہزار معتمرین اور ایک لاکھ نمازی مسجد حرام میں عبادت کے لیے آئیں گے۔

اس طرح مکہ معظمہ کے نمازیوں اور معتمرین کو روزانہ کی بنیاد پر مسجد حرام میں پک اینڈ ڈراپ کی سروس فراہم کرنے والے ٹرانسپورٹروں کو کافی فائدہ پہنچے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیکسی اور ٹرانسپورٹ کمپنیاں مکہ معظمہ کی کالونیوں اور بازاروں میں پک اینڈ ڈراپ کی سروس فراہم کرکے ایک کروڑ ریال تک کا منافع کمائیں گی۔ایک سوال کے جواب میں ھانی العمیری کا کہنا تھا کہ مکہ معظمہ میں زائرین بیت اللہ کی پک اینڈ ڈراپ کے لیے 40 کمپنیاں کام کررہی ہیں جن کے پاس 1200 ٹیکسیاں اور کاریں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں