راشد لطیف

ماں کا کوئی نعم البدل نہیں، ماں وہ ہستی ہے جو ایک فرد کی نہیں نسل کی پرورش کرتی ہے، راشد لطیف

لاہور (عکس آن لائن)قومی کرکٹر عْمر اکمل نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امّی آپ کی بہت یاد آتی ہے۔مدرز ڈے’ پر کرکٹرز کی جانب سے ماؤں کے خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے مختلف پیغامات جاری کیے گئے ہیں۔سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ ماں کا کوئی نعم البدل نہیں، ماں وہ ہستی ہے جو ایک فرد کی نہیں نسل کی پرورش کرتی ہے۔وہاب ریاض نے اپنی والدہ سمیت دنیا بھر کی تمام ماؤں کو مدرز ڈے کی مبارکباد دی۔

اْنہوں نے کہا کہ امّاں کا شکر گزار ہوں کہ اْنہوں نے زندگی میں ہمارے لیے اتنا کچھ کیا۔کرکٹر شان مسعود نے بھی اپنی والدہ کو خراجِ تحسین اور سب ماؤں کو مدرز ڈے کی مبارکباد پیش کی۔شان مسعود نے کہا کہ ماں آپ ہماری فیملی کی بنیاد ہیں جبکہ عماد وسیم نے کہا کہ ماں کی محبت بڑی خالص ہوتی ہے۔عماد وسیم نے کہا کہ ماں کی اپنے گرد موجودگی کے ہم شْکر گزار نہیں ہو سکتے۔اْن کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ سب ماؤں کی حفاظت فرمائے اور جو دنیا سے جا چکیں انہیں جنت نصیب فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں