مانگا منڈی (نما ئندہ عکس آن لائن )
مانگا منڈی کے علاقہ میں ایس او پیز کی سرعام خلاف ورزی تھانہ مانگا پولیس اور ٹائیگر فورس کی ٹیم عمل کروانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہی ہے ر مضان المبارک میں روزہ خوری کے احترام کی ٹائیگر فورس کی پشت پناہی پر دھجیاں دن دہاڑے اڑا ئی جا رہی ہیں۔
جگہ جگہ تالاب سرائے ،شامکی بھٹیاں ،کوٹ اسد اللہ خان، سندر کے علاقہ اور ملتان روڈ پر واقع ہوٹل کھلے ہیں ۔ہر ایک ہو ٹل میں درجنوں کے حساب سے روزہ خور کھانے پینے میں مصروف ہوتے وہاں ایس او پیز پرکوئی عمل نہ ہے دن رات پورے علاقہ سندر، علاقہ گلیمر اڈا ،تلاب سرائے ،
پنڈ مانگا اور مانگا منڈی شہر کے گردو نواح میں بچے بوڑھے خواتین بغیر ماسک کے کاروبار میں مصروف ہیں کوئی پوچھنے والا نہ ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ٹائیگر فورس کی ٹیم تو صرف اور صرف تصویریں بنوانے تک محدود ہیں شہر میں عید کی خریداری اور ماہ رمضان کی افطاری کی خریداری کے لیے رش ہونے کی وجہ سے علاقوں میں پیدل چلنا بھی مشکل ہو جاتا ہے اور پورے شہر میں تھانہ مانگا منڈی پولیس کی طرف سے سیکورٹی کا کوئی انتظام نہیں ہے رش کی وجہ سے کسی وقت بھی نا خوشگوار واقع رونما ہو سکتا ہے سی سی پی او لاھور ڈپٹی کمشنر لاھور اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔