ماموں کانجن

ماموں کانجن:شہرکو خوبصورت بنانے اور ریونیو بڑھانے کے لئے ہرممکن کوشش کر رہا ہوں،ارشاد گجر

ماموں کانجن(نمائندہ عکس آن لائن)شہرکو خوبصورت بنانے اور ریونیو بڑھانے کے لئے ہرممکن کوشش کر رہا ہوں جس میں کسی ملازم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

ان خیالات کا اظہار اے ڈی ایل جی تاندلیانوالہ و ایڈمنسٹیٹر ٹاﺅن کمیٹی ماموں کانجن اور گڑھ فتح شاہ چوہدری محمد ارشاد گجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ ٹاﺅن کمیٹی ماموں کانجن اور گڑھ فتح شاہ سے ٹیکسز اور کرایہ کے بقایا جات کی ریکوری تیز اور وسائل میں اضافہ کر کے مذکورہ قصبات کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ مکینوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے نئی ہتھ ریڑھیاں خرید کی جا رہی ہیں

خاکروبوں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے بھی اقدامات اٹھا رہے ہیں کھدروالا روڈ پر نئے پارکس کی تعمیرسمیت ماموں کانجن شہر کے مختلف علاقوں میں کی گئی پلانٹیشن کی بہتر طریقہ سے نگہداشت کے لئے بھی پلان تیار کرلیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ انشاللہ یہاں سے حاصل وسائل کو ضائع کئے بغیر یہاں ہی لوگوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں