کراچی(عکس آن لائن) پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے اپنے خلاف منفی مہم چلانے والے ‘دیسی لبرلز’ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ماریہ بی کو ‘دیسی لبرلز’ کی جانب سے بہاولپور کے شاہی قبرستان میں ایک تازہ فوٹو شوٹ پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ڈیزائنر نے انسٹاگرام پر معافی مانگتے ہوئے اس فوٹو شوٹ کو پروڈکشن ہاؤس کی غلطی قرار دیا تھا۔
ماریہ بی نے شدید منفی مہم کے بعد اپنے دفاع کیلئے دوبارہ سوشل میڈیا کا سہارا لیا ہے اور ‘دیسی لبرلز’ پر شدید چوٹ کی ہے۔انہوں نے اپنی ایک دوست کی انسٹاگرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ پاکستانی ماریہ بی کے ساتھ ہیں اور ان کے کپڑوں کا نیا کلیکشن ختم ہوچکا ہے۔ماریہ بی نے اس کے کیپشن میں لکھا کہ یقیناً اللہ ہمارا رازق ہے اور اس بات سے لبرلز کو موت پڑتی ہے کہ ماریہ بی جسی خواتین کامیاب ہورہی ہیں، الحمداللہ۔