ہارون آباد(نمائندہ عکس آن لائن) مارکیٹ کمیٹی ہارون آباد کے نئے نامزد چیئرمین ملک خالد فاروق اعوان ایڈووکیٹ ، وائس چیئرمین ندیم احسن و دیگر ممبران نے با قائدہ طور پر چارج سنبھال لیا،
اس موقع پر دفتر مارکیٹ کمیٹی ایک چھوٹی سے تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا ، تقریب میں پی ٹی آئی رہنماءو سیکرٹری گڈگورننس راﺅ شعیب احمد ، چودھری معظم علی ، ملک بلال احمد ، محمد افضل غوری ، قمر زمان ملہی ، عثمان بسراء، ملک صفدر اقبال ، راﺅ مبشر حسن ، محمد یونس آفتاب ، محمد شفیع جوئیہ ، چوہدری مختار احمد ، کاشف کموکا و دیگر بھی شریک تھے ،
ملک خالد فاروق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی قیادت کا بے حد مشکور ہوں کہ جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا اور مجھے اسے اہل سمجھا میں اپنے سٹاف سے مل کر اس ادارے کی بہتری کے لےے بھر پور کوشش کریں گے اور اس ادارے کوکامیاب بنائیں گے اور بزنس کمیونٹی کو ساتھ لے کر چلیں گے تقریب میں راﺅ شعیب احمد نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق مارکیٹ کمیٹیوں کو فعال کرکے صارفین،کاشتکار،تاجر کے درمیان پل کا کردار ادا کرکے سہولیات بہم پہنچانا ہے،
مارکیٹ کمیٹی میں عام ورکر کو تعینات کرکے عام شہری کی نمائندگی دی گئی ہے جبکہ چودھری معظم علی کا کہنا تھا کہ نامزد چیئرمین ملک خالد اعوان ایڈووکیٹ اپنی ٹیم کیساتھ عام شہریوں کو بہتر سہولیات کیلئے اپنی خدمات سرانجام دیں گے ۔