پولیو

لکی مروت میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آ گئے

پشاور(عکس آن لائن) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آ گئے۔ضلع لکی مروت کی تحصیل بیٹھانی میں اٹھارہ ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔

تحصیل سرائے نورنگ کی 9 ماہ کی بچی میں بھی پولیو وائرس پایا گیا۔دونوں بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے، صوبے میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد چھ ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں