راولپنڈی(عکس آن لائن) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ لنگر خانے بنانے والے کو مزید موقع دیا جاتا تو وہ پاگل خانے بھی بنا دیتا۔ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی سراج الحق سیاسی مخالفین پرتنقیدکرتے ہوئے کہاکہ شہباز شریف، آصف زرداری اور عمران خان کی وجہ سے پاکستان کی 23کروڑ عوام آئی ایم ایف کے مقروض ہیں،
جماعت اسلامی کو موقع ملا توپیپلزپارٹی، ن لیگ اور عمران خان کی جائیدادیں بیچ کر پاکستان کا قرضہ اتاریں گے۔سراج الحق نے دعویٰ کیاکہ وہ جب دو بار خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ رہے تو اس وقت صوبے پر ایک روپیہ بھی قرضہ نہیں تھا، آج پی ٹی آئی کی حکومت میں خیبر پختونخوا پر ایک ہزار ارب روپے کا قرضہ ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ لنگر خانے بنانے والے کو مزید موقع دیا جاتا تو وہ پاگل خانے بھی بنا دیتا۔