وسیم اکرم

لنکا پریمیر لیگ کا سری لنکا میں کرکٹ کے فروغ کے لئے اہم کردار ہے ‘ وسیم اکرم

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ مجھے لنکا پریمئر لیگ میں شامل ہونے پر خوشی ہے کیونکہ گزشتہ دو تین سالوں میں لنکا پریمئر لیگ نے سری لنکامیں کرکٹ کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کیا ۔ انہوںنے کہا کہ سر ی لنکا میں کرکٹ کے فروغ کے لئے لنکا پریمئر لیگ کا کردار اہم ہے اور لیگ کے انعقاد کے لئے میں آئی پی جی اور سری لنکن کرکٹ بورڈ کو مبارکباد دیتا ہوں ۔

سری لنکن عوام سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ بہت جلد سری لنکا جا رہا ہوں جہاں جاری لنکا پریمیر لیگ میں شمولیت اختیار کروں گا اور کرکٹ کے اس یادگار ایونٹ میں سری لنکن عوام کے ساتھ رہوں گا ۔لیگ کے حوالے سے وسیم اکرم نے کہا کہ لنکا پریمئر لیگ سری لنکن عوام کے توقعات پر پورے اترے گی کیونکہ سری لنکن عوام کرکٹ کے بہت بڑے مداح ہیں اور کثیر تعداد میں شائقین کرکٹ وہاں موجود ہے ۔واضح رہے کہ لنکا پریمئر لیگ میں پانچ ٹیمیں شامل ہیں اور لیگ کا آغاز چھ دسمبر کو ہمبنٹوٹا سے ہو چکا ہے اور لنکا پریمیر لیگ کے تیسرے سیزن میں چوبیس میچز کھیلے جائیں گے لیگ کا فائنل 23دسمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں