رانا ثناءاللہ

لاہور: رانا ثناء اﷲ کے خلاف منشیات کیس پر سماعت 19 فروری تک ملتوی

لاہور (عکس آن لائن) انسداد منشیات کی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اﷲ کے خلاف منشیات کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 19 فروری تک کے لئے ملتوی کردی ہے۔

رانا ثناء اﷲ گزشتہ روز عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے اپنی حاضری مکمل کروائی۔ جبکہ پراسیکیوشن کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے کارروائی 19 فروری تک کے لئے ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں