ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ اسٹار عامرخان نے انکشاف کیا ہے کہ لال سنگھ چڈھا کے ہیرو کے کردار کیلئے ان کے صاحبزادے جنید خان نے بھی سکرین ٹیسٹ دیا۔لال سنگھ چڈھا جو 11اگست کو ریلیز کی جائیگی میں عامر خان کیساتھ کرینہ کپور اور ناگا چیت نے ا اہم کردار کیا نبھا رہے ہیں۔عامر خان آج کل فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں، انہوں نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے بیٹے جنید خان نے بھی ہیرو کے کردار کیلئے آڈیشن دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ آدیتہ چوپڑا اور اتل کلکرنی کو شک تھا کہ کوئی نیا اداکار اس کردار کیساتھ انصاف نہیں کرسکے گا، اس لئے جنید خان انہیں متاثر نہ کرسکے۔لال سنگھ چڈھا ہالی ووڈ کی 1994 کی فلم فاریسٹ گمپ کا آفیشل ہندی ری میک ہے، عامر خان کی اس فلم میں بھارتی تاریخ کے چند مناظر بھی عکس بند کیے گئے ہیں۔
انٹرویو میں عامر خان نے بتایا کہ لال سنگھ چڈھا کے ہیرو کے کردار کیلئے جو معصومیت درکار تھی وہ جنید خان میں ہے، میرے نزدیک جنید خان لال کا کردار نبھاسکتے تھے۔انہوں نے کہا کہ کچھ اداکار ہنر مند ہوتے ہیں، وہ اپنے فن کو جانتے ہیں اور واقعی بہتر پرفارم کرسکتے ہیں، دوسرے وہ ہوتے ہیں جو کردار بن جاتے ہیں، جنید ان میں سے ایک ہے۔عامر خان کہا کہ میں نے اپنے بیٹے کی نیچرل اداکاری کے کلپس آدیتہ چوپڑا، اتل کلکرنی اور راج کمار ہیرانی کو دکھائے، اس کے علاوہ بھی اپنے خاندان اور قرب و جوار کے 100کے قریب لوگوں کو وہ ویڈیو بھیجی ان میں سے 98فیصد افراد نے جنید خان کی حمایت کی۔
انہوں نے کہا کہ لیکن فلم کے مصنف آدیتہ چوپڑا اور اتل کلکرنی کو اس پر اعتراض تھا، انہوں کہا کہ میں ہی کردار کیلئے موزوں ہوں، فلم کی کہانی بہت ٹھوس ہے، جسے ایک اسٹار کی ضرورت ہے۔عامر خان نے کہا کہ دونوں کی رائے تھی کہ ایک نیا اداکار اس کردار کو ویسے ادا نہیں کرسکے گا جو اس کا حق ہے، میں نے ان کی بات مان لی، دراصل آپ کبھی واقعی ٹھیک ہوتے ہیں لیکن وقت درست نہیں ہوتا۔