تل ابیب (عکس آن لائن)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ قیدیوں کی جلد رہائی سے متعلق کوئی ڈیل نہیں کی گئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے بارے میں بہت ساری غلط اطلاعات ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کے کچھ گھنٹے بعد امریکی میڈیا نے معاہدہ طے پانے کی رپورٹ دی جس میں کہا گیا کہ اسرائیل اور حماس امریکی ڈیل پر رضامند ہیں۔فریقین نے جنگ میں وقفے اور یرغمالیوں کی رہائی پر اتفاق کیا ہے۔