لاہور(عکس آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 3 ہزار رنز مکمل کرلیے۔سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں 30 رنز مکمل کرکے ٹیسٹ کیرئیر میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے 19 ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے۔انہوں نے ٹیسٹ 41 ٹیسٹ کی 73 اننگز میں 3 ہزار رنز بنائے جس میں 21 نصف سنچریاں جبکہ 7 سنچریاںشامل ہیں۔
اس سے قبل اسد شفیق کے سال 2016 میں پاکستان کیلئے کھیلتے ہوئے 3 ہزار سے زائد رنز کا ہندسہ عبور کیا تھا۔حال ہی میں دورہ سری لنکا کے دوران کپتان بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔