کراچی(عکس آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل پر جوتے پھینکنے پر عوام سے خفا دکھائی دے رہے ہیں۔وسیم اکرم کا اپنے ویڈیو پیغام میں سمندر کنارے بکھرے جوتے دیکھ کر عوام پر اظہار برہمی کیا۔وسیم اکرم نے شکوہ کیا کہ سمندر پرسیر کے لیے آنیوالے جوتے یہاں پھینک جاتے ہیں، کیا لوگ گھر سے نیت کرکے آتے ہیں کہ آ جوتے پھینکنے چلیں۔انہوں نے ویڈیو میں پیچھے جوتوں کی تصویریں لیتی اہلیہ شنیرا کی طرف متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھو یہ تم لوگوں کے پھینکے ہوئے جوتوں کی تصویریں لے رہی ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں سابق کرکٹر نے کورونا وائرس کے حوالے سے بھی اپنا پیغام دیا اور کہا کہ کورونا کی دوسری لہر آرہی ہے عوام احتیاط کریں۔انہوں نے کہا کہ شہری ماسک پہنیں اور حفاظتی فاصلہ برقرار رکھیں، جب کہا جارہا ہے کہ ایک دو ماہ احتیاط کریں تو دوستوں سے نہ ملیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس،پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا مطالبہ
- پاکستان میں سرمایہ کاری اورترقی کیلئے اقدامات پرسعودی قیادت کے شکرگزارہیں،وزیراعظم
- تاریخ ساز دن،پہلا پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب کیو چاند پر روانہ، وزیراعظم کی قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
- سپریم کورٹ، پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ8 مئی کو سماعت کے لیے مقرر
- غذائی قلت ایک تشویشناک مسئلہ ہے ، اس سے ہر قیمت پر نمٹنا ہوگا، وزیراعلی سندھ