قومی کرکٹ ٹیم

قومی کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا میں ڈیرے، کینگروز پر جھپٹنے کی تیاریاں شروع

سڈنی(عکس آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا میں ڈیرے ڈال لیے، گرین شرٹس نے کینگروز کو ہرانے کے لیے جم کر پریکٹس کی۔تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں نے ٹریننگ سیشن میں بھرپور محنت کی، نمبر ون ٹیم کی آسٹریلیا میں کینگروز کو ہرانے کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔

گرین شرٹس نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن کیا، قومی کھلاڑیوں نے ہیڈکوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کی سربراہی میں بیٹنگ اور بولنگ کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی کوشش کی۔قومی ٹیم 31 اکتوبر کو آسٹریلیا الیون سے پریکٹس میچ کھیلے گی، گرین شرٹس نے آسٹرلیا کو شکست دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کینگروز ٹیم پر جھپٹنے کے لیے سڈنی میں ہے، ٹی 20 ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں،

قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 3 نومبر کو کھیلا جائے گا، دوسرا اور تیسرا ٹی 20 میچ 5 اور 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ٹی 20 سیریز سے قبل قومی ٹیم کرکٹ آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان وارم اپ میچ 31 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں