قومی کرکٹ

قومی کرکٹ ٹیم اگلے میچ کیلئے ایڈیلیڈ پہنچ گئی،(آج )ٹریننگ سیشن ہو گا

ایڈیلیڈ (عکس آن لائن ) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم اپنے اگلے میچ کیلئے سڈنی سے ایڈیلیڈ پہنچ گئی۔پاکستانی اسکواڈ آج (ہفتہ ) ایڈیلیڈ اوول میں ٹریننگ سیشن کرے گا۔قومی ٹیم کا ٹریننگ سیشن دوپہر 2سے شام 5بجے تک جاری رہے گا۔

پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کا آخری میچ اتوار کو بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گا۔واضح رہے کہ قومی ٹیم نے جمعرات کے روز جنوبی افریقہ کے خلاف اہم میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت اپنے نام کی اور ایونٹ کا سیمی فائنل کھیلنے کی امید کو زندہ رکھا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں