محمد حفیظ

قومی ٹیم کم بیک کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، محمد حفیظ

پرتھ(عکس آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کم بیک کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

پرتھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ یونٹ نے اچھا پرفارم نہیں کیا، سینئر کھلاڑیوں کا مطلب یہ نہیں صرف وہی پرفارمنس دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بھی تمام آپشنز موجود تھے اب بھی موجود ہیں، صرف ایک میچ کی کارکردگی پر فیصلہ نہیں کر سکتے، محمد رضوان اچھا کھیل سکتے ہیں، فیصلہ سڈنی میں کنڈیشنز اور پچ دیکھ کر کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اور بابر اعظم ہی صرف اچھی کارکردگی کہ ذمے دار نہیں، ڈومیسٹک کے جن پلیئرز کو موقع دیا انہوں نے اچھا پرفارم کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر نے یہ بھی کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا کا شکریہ پرتھ میں اچھی کنڈیشنز تھیں، پہلے بھی جو بات کی اس کا مقصد یہ تھا کہ بیٹرز اور بولرز کے لیے یکساں مواقع ہوں، پاکستان ٹیم کم بیک کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان ٹیم کسی بھی کنڈیشنز میں کسی بھی ٹیم کو ہراسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں