کراچی(عکس آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی سے سندھ کی خواتین کی 2 مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی سے سندھ کی خواتین کی 2 نشستیں پیپلزپارٹی کو الاٹ کردی گئی ہیں، الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کی شرمیلا فاروقی اور مدثر سحر کامران کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔شازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے جنرل نشستوں پر کامیابی کے باعث مخصوص فہرست سے نام ہٹایا تھا۔