آصفہ بھٹو

قومی اسمبلی ،آصفہ بھٹو نے بطور رکن حلف اٹھالیا، اپوزیشن کا شدید احتجاج

اسلام آباد (عکس آن لائن)قومی اسمبلی کے اجلاس میں نو منتخب رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو نے ایوان کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔پیر کو اسپیکر قومی ایاز صادق نے نو منتخب رکن آصفہ بھٹو سے رکن اسمبلی کا حلف لیا ۔ حلف کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں نے ایوان میں شدید شور شرابا کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے شور سے بچنے کے لئے آصفہ بھٹو کو ہیڈ فون دیا، اپوزیشن ارکان اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرو کے نعرے لگائے۔آصفہ بھٹو کے حلف اٹھانے کے بعد پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی نے جئے بھٹو کے نعرے لگائے۔بعد ازاں آصفہ بھٹو زر داری نے رول آف رجسٹر پر دستخط کئے ۔واضح رہے کہ صدر مملکت آصف زردری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو گزشتہ ماہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 نوابشاہ سے بلا مقابلہ کامیاب قرار پائی تھیں۔ضمنی انتخاب میں ان کے مد مقابل تمام امیدوار ان کے حق میں دست بردار ہوگئے تھے، این اے 207کی نشست آصف علی زرداری کے صدر پاکستان منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں