مانچسٹر یونائیٹڈ

قطر کے شیخ نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو خریدنے کیلئے کھیلوں کی تاریخ کی مہنگی ترین بولی لگا دی

دوحہ ( عکس آن لائن) قطر کے شیخ جاسم نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو خریدنے کیلئے کھیلوں کی تاریخ کی سب سے مہنگی ترین بولی لگادی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش فٹبال کلب کو خریدنے میں دلچسپی رکھنے والوں نے 28اپریل کو اپنی حتمی بولیاں جمع کروائیں، جس میں قطر اسلامی بینک کے چیئرمین شیخ جاسم نے 5بلین پائونڈ(پاکستانی روپوں میں 15کھرب 78ارب سے زائد)رقم کی پیشکش کی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قطری شیخ کی جانب سے بولی کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ کلبز کے مالک اب بھی سمجھتے ہیں کہ یہ پیشکش مطلوبہ ویلیویشن سے کم ہے۔دوسری جانب کلب میں 20، 20 فیصد حصص کے مالک ایورم اور جوئل گلاسزر نے تخمینہ لگاتے ہوئے بتایا ہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی موجودہ قیمت 6بلین یورو(پاکستانی روپوں میں 18کھرب 94ارب سے زائد)ہے۔ نیوز ایجنسی کے رابطہ کرنے پر مانچسٹر یونائیٹڈ کے 50فیصد حصص کے مالک سر جم ریٹکلف نے معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ این ایف ایل باسکٹ بال لیگ کی ٹیم واشنگٹن کمانڈرز سے متعلق 4.8 بلین یورو کے معاہدے پر ابھی بات چیت جاری ہے۔خیال رہے کہ رواں سال کے ابتدا میں قطری سرمایہ کاروں کے ایک گروپ نے معروف فٹبال کلب مانچسٹر یونائٹیڈ کو خریدنے کا خواب سجایا تھا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں