اسلام آباد(عکس آن لائن) سابق سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ اپوزیشن ایوان میں قانون سازی اور وقفہ سوالات کو بامعنی بنانے کی خواہاں ہے‘ حکومت کو چاہیے کہ اپوزیشن کے سینئر ارکان کے تجربات سے استفادہ کرے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت کو خوش اسلوبی سے چلے اور اس بات کے خواہاں ہیں کہ اجلاس میں قانون سازی ہونی چاہیے۔ وقفہ سوالات بھی بامعنی ہونا چاہیے۔ اس سے پارلیمنٹ کا وقار بڑھے گا۔ کمیٹیاں ایوان کے دل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہیں مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قواعد و ضوابط پر بھی نظرثانی کرکے بہتری لانے کی گنجائش ہے۔ حکومت خواجہ محمد آصف اور راجہ پرویز اشرف کے بھی اس حوالے سے تجربات سے اتفادہ کر سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی بینکوں اور انٹرپرائزز کےدرمیان قرض کے معاہدوں کی کل مالیت تقریباً 400 بلین یوآن ہو گئی
- آبنائے تائیوان میں امن کے تحفظ کی کلید ایک چین کے اصول پر عمل پیرا ہونا ہے ،چینی وزارت خارجہ
- عالمی برادری کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں بہتری کے لیےتعمیری کردار ادا کرنا ہے،چین
- چین کی جانب سے زمین کے انحطاط سے نمٹنے میں کامیابی
- چین کے سیوےگاؤچنگ- دو 03 اور 04 سیٹلائٹس کی کامیاب لانچنگ