لاہور(عکس آن لائن) اداکارہ ثنا جاوید نے کہا ہے کہ اگر فیملی کی سپورٹ نہ ملتی تو کبھی بھی موجودہ مقام حاصل نہ کر سکتی ، زندگی ایک دوسرے کیلئے سہارے کا نام ہے اور جو لوگ تنہا آگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں وہ کبھی منزل تک نہیں پہنچ سکتے ۔
ایک انٹر ویو میں ثنا جاوید نے کہا کہ انسان کو سوشل ہوناچاہیے کیونکہ زندگی گزارنے کیلئے اپنی فیملی کے ساتھ ساتھ عزیز و اقارب اور دوستوں کی بھی ضرورت پڑتی ہے ۔ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ تنہا زندگی کا سفر مکمل کر سکتے ہیں تو وہ بھول کا شکار ہیں ، میں نے ایسے لوگوں کو کبھی منزل پاتے ہوئے نہیں دیکھا اور بالآخر انہیں اپنوں سے رجوع کرنا پڑتا ہے ۔ ثنا جاوید نے کہاکہ میں نے شوبز میں جو مقام حاصل کیا ہے اس میں میری فیملی کی بہت زیادہ سپورٹ حاصل تھی ، اگر وہ ساتھ نہ دیتے تو شاید اس منزل کو پانا ایک خواب ہی رہتا ۔