فیصل ایدھی

فیصل ایدھی کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت

اسلام آباد (عکس آن لائن ) ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا کا دوسرا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔ ایدھی حکام کے مطابق کورونا وائرس کے باعث فیصل ایدھی اسلام آباد کے قرنطینہ میں موجود ہیں، جہاں ان کا دوسرا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔

ایدھی حکام کے مطابق فیصل ایدھی کی طبعیت بہتر ہے۔ واضح رہے کہ 21 اپریل کو ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد انہوں نے خود کو اسلام آباد کے ایدھی سینٹر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں