دودھ فروش قتل

فیصل آباد،ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دودھ فروش قتل

فیصل آباد (عکس آن لائن) فیصل ۱ٓباد کے علاقے ستیانہ روڈ پر ٹول ٹیکس چوک میں مسلح ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پرفائرنگ کرکے دودھ فروش کو قتل کردیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ چک نمبر 28گ ب کا رہائشی ابوسفیان ولد حسن محمد دودھ سپلائی کرنے کیلئے فیصل آباد آرہا تھا کہ ستیانہ روڈ پر واقع ٹول ٹیکس چوک میں ڈاکوؤں نے اسے اسلحہ کے زورر پرروک لیا اور اس کی تلاشی لینے سمیت موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی تاہم اس دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے ابوسفیان کو گولی ماردی جس سے وہ موقع پرہی ہلاک ہوگیا ۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکو قتل کی واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقو عہ پر پہنچیں اور مقتول کی نعش کو تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں