فیصل آباد (عکس آن لائن)حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل کر موت گلے لگالی ، ہسپتال میں نعش ورثاء کے حوالے ، تفصیلات کے مطابق مدینہ ٹاؤن کے رہائشی بتیس سالہ فیض ولد امیر دین نے حالات سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جسے گھر والوں نے علم ہونے پر تشویشناک حالت میں سول ہسپتال داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے معدہ واش کرکے اسے بچانے کی بھر پور کوششیں کیں لیکن جانبر نہ ہوسکا، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کرنے کے بعد اسکی نعش لواحقین کے حوالے کردی ۔
