فائرنگ سے

فیصل آباد، دوپارٹیوں کے جھگڑے میں فائرنگ سے راہگیر لڑکاجاں بحق‘ ملزمان فرار

فیصل آباد (عکس آن لائن) دوپارٹیوں کے جھگڑے میں فائرنگ سے راہگیر لڑکاجاں بحق‘ ملزمان فرار‘ پولیس نے مقتول کے چچا محمد شاہد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا‘ تھانہ ٹھیکری والا کے چک 275 ج۔ب میں اکرام‘ بلا اور احسان وغیرہ میں قتلوں کی دشمنی چلی آ رہی تھی اسی بناء پر دونوں پارٹیوں میں دوبارہ جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور ملزمان آپے سے باہر ہو گئے‘ ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آ کر عامرعلی شدید زخمی ہو گیا جسے الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا جہاں جانبرنہ ہو سکا‘ پولیس نے دونوں پارٹیوں کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا‘ گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں