کراچی (عکس آن لائن) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی شراب نوشی کرتے ویڈیو وائرل ہوگئی۔انسٹاگرام پر فیروز خان کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ کسی ریستوران میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ویڈیو بنانے والے نے دور کھڑے چْپکے سے ویڈیو بنائی ہے یعنی اداکار کو علم نہیں کہ اْن کی ویڈیو بن رہی ہے۔یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ آیا شراب نوشی حقیقت میں ہے یا فقط کسی ڈرامے کی شوٹنگ کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے۔
دوسری جانب ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین فیروز خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ایک خاتون صارف نے کہا کہ فیروز خان عوامی مقام پر شراب پینے والی وہ شخصیت ہے جو اپنے آپ کو بہت تبلیغی اور مذہبی ظاہر کرتا ہے۔اس کے علاوہ اداکار کے مداحوں نے اْن کی حمایت کرتے ہوئے اس ویڈیو کلپ کو ڈرامے کا شوٹ قرار دیا۔