کراچی (عکس آن لائن) فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان اسرائیلی فوج کے مظالم کے سامنے فلسطینی خاتون کے بلند حوصلے کو دیکھ کر متاثر ہوگئے۔اداکار فیروز خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک بہادر فلسطینی خاتون کی ویڈیو بطور اپنی خصوصی انسٹا اسٹوری شئیر کی ہے۔
فیروزخان نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ منظر مسجد الاقصی کا ہے، کیا کوئی پتا لگا سکتا ہے کہ یہ خاتون کون ہیں جنہیں اسرائیلی فورسز نے ہتھکڑیاں لگائیں ہیں۔اداکار نے خاتون کے بلند حوصلے کو سلام کرتے ہوئے لکھا کہ میں ان کے بلند حوصلے کی تعریف کرنا چاہتا ہوں ، یہ ایسے حالات میں بھی جس طرح ، مسکرارہی ہیںمیں اس مسکراہٹ کا فین ہوگیا ہوں۔