کراچی (عکس آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان اداکاری کے بعد گلوکاری کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔فیروز خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں اداکار کو ریپنگ کی پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اْنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ ایسا وقت ہے جب میں آکر تباہی مچاناچاہتا ہوں’۔
اْنہوں نے مزید لکھا کہ’ یہ گانا جلد ریلیز ہونے والا ہے’۔فیروز خان کی اس ویڈیو کو اب تک 8 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور اداکار کے مداح اْن کے اس گانے کو سننے کے لیے بھی بے تاب ہیں۔