اسلام آباد (نمائندہ عکس)توہین الیکشن کمیشن کیس میں تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے جواب جمع کروادیا۔ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کردیاہے۔ توہین الیکشن کمیشن کیس میں جمع کروائے گئے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن توہین عدالت قانون کے تحت نوٹس نہیں بھیج سکتا، الیکشن کمیشن عدالت نہیں جو اس قسم کے نوٹس بھجواسکے۔ جواب میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کو کارروائی کا اختیار دینے کی شق ہی غیرآئینی ہے۔
استدعا کی گئی کہ توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس واپس لیا جائے اور الیکشن کمیشن کے نوٹس کو پہلے ہی اعلی عدلیہ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ توہین آمیزالفاظ کےاستعمال کا الزام غلط ہے کیوں کہ آرٹیکل 19 کے تحت ہر شخص کو آزادی اظہاررائے ہے۔ فواد چوہدری نے اپنے جواب میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن پرجائزتنقیدکرنےکی کوئی ممانعت نہیں۔