میئر کراچی وسیم اختر

فنڈز کی عدم فراہمی پر میئر کراچی پریشان

کراچی(عکس آن لائن)میئر کراچی وسیم اختر سندھ حکومت کی جانب سے فنڈز جاری نہ کئے جانے پر پر یشان ہیں۔وسیم اختر نے کہا کہ پہلے سے جاری اور نئے منصوبوں کے لیے سندھ حکومت کی طرف سے ڈھائی ارب ملنے تھے، وزیر اعلی کو خط بھی لکھا ہے مگر اب تک کو ئی شنوائی نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اب شہر کا انتظام چلانا تو دور کی بات کے ایم سی ملازمین کی تنخواہیں دینا بھی مسئلہ بن گیا ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ سندھ حکومت نے بلدیہ عظمی کراچی کو گزشتہ سال اور رواں سال کے ترقیاتی فنڈز ابھی تک جاری نہیں کئے جس کے باعث کے ایم سی شدید مالی بحران سے دوچار ہوگئی ہے۔وسیم اختر کا کہنا ہے کہ انہوں نے وزیراعلی سندھ کو 3 جون کو خط کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ 19-2018 کے سالانہ ترقیاتی منصوبوں کے طے شدہ فنڈز کے ڈھائی ارب روپے تاحال جاری نہیں کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حب کو 20-2019 کے سالانہ ترقیاتی فنڈز کے ڈیڑھ ارب روپے بھی نہیں دیئے گئے جس کا مطلب اس کے سوا کیا لیا جائے کہ کراچی سے وفاق اور صوبائی حکومت کو کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں