ترقیاتی کاموں

فنانس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے پی ایس ڈی پی کے تحت 4 ارب 89 کروڑ روپے جاری

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں فنانس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر 4 ارب 89 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 13 ارب 33 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ایکسپو سنٹر پشاور کے لئے 15 کروڑ، ایکسپو سنٹر کوئٹہ کے لئے 5 کروڑ، سی پیک کے تحت گوادر میں آر او پلانٹ کے لئے 30 کروڑ، سبی رکنی روڈ کی تعمیر کے لئے 75 کروڑ، زیارہ ڈبوری روڈ کی تعمیر کے لئے 27 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں