ماہ نور

فلمی صنعت کی ترقی کیلئے نئے آئیڈیاز پر کام کرنا پڑیگا، ماہ نور

لاہور(عکس آن لائن)فلم اور اسٹیج کی نامور اداکارہ ماہ نو ر نے کہا ہے کہ فلمی صنعت کی ترقی کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور نئے آئیڈیاز کو اپنانا پڑے گا۔ گزشتہ روز خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماہ نور کا کہناتھا کہ موجودہ دور کے تقاضے یہی ہیں کہ اگرہم فلم انڈسٹری کی ترقی چاہتے ہیں تو اس کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو ہم بالی ووڈ کا مقابلہ کرنے کا دعوی کرتے ہیں اور دوسری طرف پرانے کیمروں اور آئیڈیاز سے باہر نکلنے کو تیار نہیں ہیں۔ ماہ نور نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے علاوہ ہمیں نئے آئیڈیاز پر بھی کام کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں