ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ کے سدا بہار ہیرو اور سینئر اداکار انیل کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 1997 کی فلم جدائی میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی اور ارمیلا متونڈکر کے ساتھ کام کے دوران فن رقص میں مہارت رکھنے والی ان دونوں اداکاراؤں کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے نروس ہوگئے تھے۔یاد رہے کہ انیل کپور نے صف اول کی ان دونوں فنکاراؤں کے ساتھ ہدایت کار راج کنور کی اس فلم میں مرکزی کردار نبھایا تھا۔
اس فلم کی ریلیز کے 26 سال مکمل ہونے کے حوالے سے انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنے بھائی اور پروڈیوسر بونی کپور، بھابھی سری دیوی اور ارمیلا کے ساتھ اس فلم کی چند تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ‘جدائی میں کام کرنے کا فیصلہ میرے لیے آسان نہ تھا، لیکن بہت خوش ہوں کہ میں نے اس فلم میں دو خوبصورت اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا۔