ممبئی(عکس آن لائن) بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی نئی فلم ‘انیمل’ کا حقیقی دورانیہ تین گھنٹے 49 منٹ پر محیط تھا جسے کم کیا گیا ہے۔ فلم کی تشہیری مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ ڈائریکٹر نے دورانیے کو کم کیا تاکہ سینما میں بیٹھنے والوں کو زحمت نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ فلم کے لمبا دورانیہ بھی بہت پر لطف تھا لیکن فلم میکرز نے سینما جانے والوں کو لمبے عرصے کیلئے بٹھانا مناسب نہیں سمجھا۔
‘انیمل’ میں رنیبر کے مقابلے میں بوبی دیول ولن کا کردار ادا کررہے ہیں اور ٹریلر میں ان کی انٹری کہانی کے ماحول کو یکسر تبدیل کردیتی ہے۔سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں رنبیر کپور کے مدمقابل راشمیکا مندانا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔فلم ‘انیمل’ یکم دسمبر 2023 کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔