لیلیٰ

فلم انڈسٹری کسی کی ذاتی جاگیر نہیں جہاں قبضہ جما کر رکھا جائے ‘ لیلیٰ

لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری ہرگز کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ہے جس پر دہائیوں قبضہ جما کر رکھا جائے، شوبز میں نئے ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع ملنا چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ لوگوں کی سوچ بدل چکی ہے اور وہ نئے ٹیلنٹ کو دیکھنا چاہتے ہیں ۔

میری درخواست ہے کہ سینئر فنکارائیں اب گھر بیٹھیں اور نئے ٹیلنٹ کو راستہ دیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ ناگزیر نجی مصروفیات کی وجہ سے شوبز کو وقت نہیں دے پا رہی ، اگر مجھے اچھے کردار کی پیشکش ہو گی تو میں ضرور کام کروں گ لیکن اس بات کی قائل ہوں کہ اب زیادہ سے زیادہ نئے فنکاروں کو موقع ملنا چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں