غزہ سٹی(عکس آن لائن) فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیۃ نے اسرائیل سے غزہ کی پٹی پر حملے کو فوری روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کی ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ اسرائیل کو فوری طورپر غزہ میں ہمارے شہریوں پر حملے کو روکنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ سے اپنے شہریوں کی بین الاقوامی سکیورٹی مہیا کرنے کی اپیل کرتے ہیں، جو مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی تشدد کا شکار ہو رہے ہیں ۔