لاہور(عکس آن لائن)شوبز شخصیات نے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی تو اپنی زمین کے دفاع کیلئے مزاحمت کر رہے ہیں ، عالمی ادارے اور طاقتور ممالک اسرائیلی مظالم کو رکوانے کے لئے فوری کردار ادا کریں اور فلسطینیوں کو ان کا حق دلوایا جائے۔ سینئر اداکار جاویدشیخ، غلام محی الدین، احسن خان ، معمر رانا، ہمایوں سعید، عمران اشرف، بشریٰ انصاری، ثمینہ احمد، شگفتہ اعجاز، ماریہ واسطی، نشو بیگم، شاہدہ منی، سائرہ نسیم، گوشی خان،
شیبا بٹ نے اپنے بیانات میں کہا کہ نہتے کشمیری اور فلسطینی عوام دہائیوں سے اپنے حق آزادی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ، اسرائیل اور بھارت طاقت کے بل بوتے پر دونوں قوموں کی نسل کشی کر رہے ہیں لیکن عالمی برادری نے اس پر اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح امریکہ اور بھارت کھل کر اسرائیل کی حمایت کا اعلان کر رہے ہیں ۔ اسلامی ممالک کو بھی سامنے آ کر اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کی حمایت کا اعلان کرنا چاہیے ۔