فلسطین

فلسطین معاملے پر ہمیں خاموش رہنے کی عادت ڈالی جارہی ہے‘ یاسر حسین

کراچی (عکس آن لائن) فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے کہا ہے کہ فلسطین کے معاملے پر ہمیں خاموش رہنے کی عادت ڈالی جارہی ہے۔یاسر حسین بھی نے حال ہی میں اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکانٹ پر فلسطینیوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ یاسر حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ فلسطین کے معاملے پر دنیا بھر کے خاموش رہنے والے ممالک کہہ رہے ہیں کہ ایسا ان کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔

اداکار نے کہا کہ ایک انتہائی اہم مسئلے پر مسلسل خاموشی اختیار کرکے ہمیں خاموش رہنے کی عادت ڈالی جارہی ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں ہیش ٹیگ IStandWithPalestine کا بھی استعمال کیا جس کا مطلب ہے کہ میں فلسطین کے ساتھ کھڑا ہوں۔یاسر حسین نے مزید لکھا کہ فلسطین کو آزاد کرو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں