غزہ(عکس آن لائن)7 اکتوبر 2023 سے اب تک، فلسطین اسرائیل تنازعہ کا نیا دور ایک سال سے جاری ہے۔غزہ کی پٹی میں انسانی بحران شدید ہے، تنازعہ کے پھیلاؤ کے اثرات مسلسل پھیل رہے ہیں اور فلسطین اسرائیل جنگ بندی مذاکرات سست روی کا شکار ہیں۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق 7 تاریخ کی صبح اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کی پٹی کے علاقے مواسی میں بے گھر افراد کے خیموں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ اس کے بعد اسرائیلی ڈرون نے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے دیر البیرہ میں الاقصی شہداء اسپتال پر بھی بمباری کی جس میں کم از کم 11 افراد زخمی ہوئے۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے 7 تاریخ کو ایک بیان جاری کیا، جس میں عرب اور اسلامی ممالک سے فلسطین کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا، اور اس بات پر زور دیا گیا کہ حماس خود مزاحمت ترک نہیں کرے گی۔
7 تاریخ کی صبح ہزاروں اسرائیلی اور زیر حراست افراد کے اہل خانہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر جمع ہوئے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ زیر حراست افراد کو بازیاب کرایا جائے اور جلد از جلد تنازعہ ختم کیا جائے