مسورکی پیداوار

فصل کے اگنے سے کٹائی کے مرحلہ تک مسور کی فصل پر دیمک کا حملہ ہو سکتا ہے ، ماہرین زراعت

فیصل آباد (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے مسور کے کاشتکاروں کو ہدیت کی ہے کہ وہ اچھی پیداوارکے حصول کیلئے فصل کو نقصان رساں کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں تاکہ انہیں بھر پور مالی فائدہ حاصل ہو سکے۔

کاشتکاروں کے نام پیغام میں انہوں نے کہا کہ ٹوکا اگتی ہوئی مسور کی فصل کے چھوٹے پودوں کو کاٹ کر کھاتا ہے جس سے پیداوار بری طرح متاثر ہو تی ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ چور کیڑے کی سنڈیاں دن کے وقت پودوں کے قریب چھپی رہتی ہیں اور رات کو چھوٹے پودوں کو کاٹ کر فصل کا نقصان کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے انسداد کیلئے ناقابل استعمال سبزیاں کاٹ کر شام کو ڈھیریوں کی صورت میں رکھ دی جائیں اور صبح ہو تے ہی ان ڈھیریوں کے نیچے چھپی ہو ئی سنڈیوں کو تلف کر دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ فصل کے اگنے سے کٹائی کے مرحلہ تک کسی بھی وقت دیمک کا حملہ ہو سکتا ہے اور دیمک پودوں کی جڑوں پر حملہ آور ہوتے ہوئے زمین میں سرنگیں بنا لیتی ہے جس سے متاثرہ حملہ شدہ پودے سوکھ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بروقت آبپاشی کر لی جائے تو دیمک کے حملہ سے کسی حد تک بچا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں